جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی اوکاڑہ سے کامیاب ریاض الحق کو شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ : تحریک انصاف نےاین اے ایک سو چوالیس اوکاڑہ سے کامیاب آزاد امیدوار ریاض الحق کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور اور میاں محمود الرشید نے این اے 144 سے کامیاب ریاض الحق کو گھر جا کر کامیابی کی مبارکباد دی، اورانہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

دوسری جانب نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے، وہ ستائیس سال سے مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں ، کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ووٹروں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد کریں گے.

- Advertisement -

یاد رہے کہ ریاض الحق جج نے حالیہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں