اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلا ت جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست تیار کرلی ہے، جو آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشورے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے دے روک دیا جائے گا، اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ اور اسمبلیوں کے اسپیکرز کو خطوط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں انھیں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکنے کی ہدایت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن ایسے اراکین کو کام سے روکنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تیس ستمبر کی آخری تاریخ تک ساڑھے چھ سو اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ہیں.