فیصل آباد: جیل کی ہوا اور اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال پابندی کا سامنا کرنے کے بعد بھی محمد عامراپنی حرکتوں سے باز نہ آئے،
قائداعظم ٹرافی کے میچ میں سزایافتہ کرکٹر محمدعامر فیصل اقبال سے الجھ پڑے، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر محمد عامر پر جرمانہ عائد کردیا گیا.
ذرائع کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پی آئی اے کے خلاف میچ کے دوران سوئی سدرن گیس کے فاسٹ باؤلر عامر کی ٹیسٹ بلے باز فیصل اقبال کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، ڈومیسٹک میچ میں محمدعامر نے فیصل اقبال اور پی آئی اے کی ٹیم کو پرچی کہا، جس پر فیصل اقبال نے فیس بک پر اسٹیٹس بھی ڈالا کہ عامر کی تلخ زبان اورتیور کو گراؤنڈ میں موجود سب نے دیکھا۔
محمد عامر کو فیصل اقبال سے الجھنا بھاری پڑگیا، عامر کی پوری میچ فیس ضبط کرگئی اور فیصل اقبال کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا.