اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رانا ثنا اللہ قانون شکن وزیر ہے، چوہدری شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چوہدری شیرعلی نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راناثنااللہ کوقانون شکن وزیرقراردے دیا۔

فیصل آباد مسلم لیگ ن کی قیادت کے لئے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے جس کااظہاروزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کے والد چوہدری شیرعلی کی پریس کانفرنس سے ہوا۔

چوہدری شیرعلی نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ سمیت لیگی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیا اورکہا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب لاہورکے ضمنی انتخابات سے سبق سکھیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لیگی قیادت نے ہوش کےناخن نہ لئے تو مسلم لیگ ن تباہ ہوجائےگی۔

چوہدری شیرعلی نے اعلیٰ قیادت کو تنبیہہ کی کہ ان کے بیٹےعابد شیرعلی وزارت سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے رانا ثناء اللہ کو پنجاب کا سب سے بڑا قانون شکن وزیرقراردے دیا۔

چوہدری شیرعلی نے اپنی توپوں کا رخ رانا ثنا اللہ کی طرف بھی کیا اور انھیں پنجاب کا سب سے بڑا قانون شکن وزیر قرار دے دیا ۔

چوہدری شیر علی نے کہا کہ وہ جعلی شیر کی دم اور کان کاٹ دیں گے۔ آئندہ دو روز میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں