ابوظہبی: پاکستان کے پانچ سو تئیس رنز کے جواب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو نوے رنز بنالئے، جبکہ الیسٹر کک نے کیریئر کی اٹھائیسویں سنچری بنالی۔
ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے پہلی اننگ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سوتئیس رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چھپن رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
ایک سو سولہ کے اسکور پر معین علی کوسرفراز احمد نے عمران خان کی گیند پر کیچ کیا،معین نے پینتیس رنز بنائے، این بیل نے کپتان کو جوائن کیا۔انگلش کپتان نے کیریئر کی اٹھائیس ویں اور پاکستان کے خلاف چوتھی سنچری مکمل کرلی۔ این بیل تریسٹھ رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے، مارک ووڈ بھی چار رنز بناکر وہاب ریاض کا شکا بنے۔
انگلش ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو نوے رنز بنائے۔ پاکستان کو اب بھی انگلینڈ پر دو سو تینتیس رنز کی برتری حاصل ہے۔