پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / پشاور /لاہور/ اسلام آباد : آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم آج رات کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اورسوموار کے روز ملک کے بالائی علاقوں( خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر) میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

سوموار کے روز مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں 17 ملی لیٹر جبکہ دروش 08، میرکھنی 06، دیر 03، ہنزہ 02، چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سےزیادہ گرمی مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہیدبینظیرآباد ، چھور، لسبیلا، پڈعیدن اور حیدرآباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں