ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ سے زائد ملزمان گرفتار، ڈاکو مقابلے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلر سمیت آٹھ سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سپر ہائی وے پر مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد اور ہجرت کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور اس کے تین ساتھیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کمانڈر بادشاہ خان اور اس کے ساتھیوں کا تعلق وزیر ستان سے ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملے سمیت دیگر سنگین جرائم میں میں ملوث ہیں ۔

- Advertisement -

سپرہائی وے نیوسبزی منڈی کے قریب پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ گولیوں کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا،

بلدیہ اتحادٹاوٴن میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندے شاہنوازعرف شانی کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ و دستی بم ملا ہے۔

تیموریہ میں پولیس نے شہروز نامی سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پاک کالونی اور سائیٹ ایریا کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،

مبینہ ٹاون میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان دکانوں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں