لندن:بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے ۔49سالہ اداکار کو اعزازی ڈگری یونیورسٹی کی چانسلر رائل پرنسز اینے کی طرف سے پیش کی گئی۔
اداکار نے عوام سے خطاب کرنے کے بعد یونیورسٹی کے سٹیج پر چنئی ایکسپریس کے گانے ”لنگی ڈانس“ پر رقص بھی پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق کنگ خان اب تک 80سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، انھیں یہ اعزازی ڈگری انکی انسان دوستی اور فلاحی کامو ں کے شاندار ریکارڈ کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
اس سے قبل سال 2009 میں بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کو برطانیہ کی بیڈ فورشائر یونیورسٹی نے تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔