جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سےنمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کی نگرانی ساڑھےبارہ سوسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔

- Advertisement -

شہر میں تیس ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، پنجاب میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے انتالیس ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔

جبکہ عشرہ محرم کےجلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائداہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

تمام شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فونز پر جیمرز لگانے کا بھی امکان ہے۔ پشاورمیں جلوسوں کی نگرانی کےلئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیس کے ساتھ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پاک فوج کے دستے بھی شامل ہوں گے۔ شہر کی فضائی اور سی سی ٹی وی کیمروں سےنگرانی کی جائےگی ۔

کوئٹہ میں دس محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس اور ایف سی کے چھ ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ شہر میں 71مقامات پر ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں