لاہور: وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہناہے کہعمران خان نے بدتمیزی اور بدتہذیبی کی سیاست کو پروان چڑھایا، عوام کی عدالت نے کپتان کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عام انتخابات کو تسلیم نہ کیا انہیں شک تھا کہ انتخابات چوری کرلیے گئے ہیں اور اس کے بعد کپتان نے بدزبانی کے تمام ترریکارڈزتوڑ ڈالے ہیں ۔
وزیراطلاعات نے سابق گورنرپنجاب نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کی چارسو سالہ تاریخ میں ایک باردھاندلی کا مقدمہ ہوا اور وہ چوہدری سرور کے خلاف تھا۔
پرویز رشید کاکہناتھا کہ ملک کودہشتگردی سےنجات دلانے کی جانب بہت ساسفرطے کرلیا، آئندہ دوسال میں پاکستان میں روزگارکےمواقع بڑھ جائیں گے۔
اس سے قبل لاہور میں الیکٹرانک میڈیا پرو ڈیوسرز رائٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پر ویزرشید نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منتخب پاکستانی وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بہت بڑا جرم ہے جس کی دنیا کے سامنے مذمت کریں گے، پاکستان اپنے وزیر اعظم اور اٹھارہ کروڑ عوام کا دفاع کرنا جانتا ہے۔
وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان کے سارے الزامات غلط ثابت ہوچکے ہیں اب انہیں ملکی مفاد میں مثبت سیاست کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے