فلپائن : کوپو نامی سمندری طوفان نے تباہی مچادی، ساحلی علاقوں میں مکانات تباہ ہونے کے باعث پندرہ ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.
کوپو نامی سمندری طوفان تیزی سے فلپائن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ طوفانی ہواؤں ،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج کررہ گیا ہے، بجلی کا نظام اور زریعہ آمدورفت معطل ہوچکے ہیں۔
- Advertisement -
موسم سے متعلق پیش گوئیوں کے مطابق طوفان کی وجہ سے آئندہ تین دن تک تیز بارشیں ہوں گی، جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
شمالی مشرقی علاقے سے اب تک پندرہ ہزار افراد کونقل مکانی کرچکے ہیں.