اشتہار

غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ ،مزید 4 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے، حماس کے رہنما خالد مشعل نے روس سے اسرائیلی جارحیت روکنےکے لیے مددکی درخواست کی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، یروشلم اور مقبوضہ مشرقی کنارے میں مختلف واقعات کے دوران اسرائیلی فورسز نے چار فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

- Advertisement -

بیت اللحم،غزہ اور مشرقی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب حماس کے رہںماء خالد مشعل نے روس کے نائب وزیرخارجہ سے نہتے فلسطنیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کی درخواست کی، جس کے جواب میں روس کے نائب وزیر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں