ممبئی:بالی ووڈ اداکار وشال ٹھاکر کے خلاف ٹی وی اداکارہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق وشال ٹھاکر اور متاثرہ اداکارہ کے درمیان گزشتہ 18 ماہ سے افیئر تھا، دونوں کے درمیان پہلی ملاقات دو سال قبل ایک شوٹ کے دوران مدھ میں ہوئی، زیادتی کا شکار ہونے والی اداکارہ کی جانب سے درخواست میں وشال ٹھاکر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکار وشال ٹھاکر نے بہانے سے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا.
چار کوپ پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر کے بیان کے مطابق اداکارہ نے ہفتے کے روز وشال کے خلاف اپنی شکایت درج کرائی تھی، انکا مزید کہنا تھا کہ وشال کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 376 (ریپ)420(فراڈ)323(زخم پہنچانے کی سزا)509(الفاظ اوراشاروں کے زریعے خاتون کی عزت پر حملہ کرنے کی نیت)506(مجرمانہ ذہنیت سے دھمکانے)کے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
تاہم پولیس کی جانب سے اب تک اداکار کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، اداکار وشال اپنے خاندان کے ہمراہ کنڈیوالی کے علاقے چارکوپ میں رہائش پزیر تھا۔
واضح رہے وشال ٹھاکر ”ٹینگو چارلی“، ”چاندنی بار“ اور ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ جیسی فلموں میں کردار ادا کر چکے ہیں.