لاہور: گزشتہ کراچی کے رہائشی خاندان کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہوٹل مالکان نے کمرہ کرائے پر دینے سے انکار کر دیاتھا جس کے باعث بھارتی میڈیا بھی پاکستانی خاندان کے حق میں آ گے آ گیا تھا لیکن انہیں رات سڑک پر ہی گزارنی پڑی تھی ۔
اس واقع کے بعد انٹرنیشنل فوڈ چین ڈکن ڈاﺅنٹس کے مالک اقبال لطیف نے نفرت کے بدلے محبت دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
اقبال لطیف جو کہ ڈکن ڈاﺅنٹس کی 26فرنچائز ز چلار ہے ہیں ،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ دکھائیں گے کہ پاکستانی اپنے مہمانوں کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سیر کیلئے آنے والے بھارتی سیاحوں کو ڈکن ڈاﺅنٹس مفت کھانا فراہم کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بہت برا لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ کراچی کے خاندان کو بھارتی ہوٹلز کی جانب سے کمرہ نہ دینے پر رات پولیس اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ پر گزارنی پڑی ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں ڈکن ڈاﺅنٹس کی جانب سے دی گئی آفر کے بینرز بھی آویزاں کر دیئے جائیں گے جبکہ یہ آفر پچھلے ہفتے آخر میں شرو ع کر دی گئی تھی ۔
انہوں نے کہا وہ اب تک 2ہزار چار سو 32افراد کو پشاور ،اسلام آباد اور لاہور میں کھانا کھلا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس دن یہ آفر شروع کی گئی، اسی دن اسلام آباد میں 17بھارتی خاندانوں کو مفت کھانا کھلایا گیا تھا ۔