ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایم کیوایم کا عسکری ونگ کیبل آپریٹرز کو دھمکا رہا ہے،ترجمان رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا عسکری ونگ کچھ چینلز کی بندش کیلئے کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دے رہا ہے.

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ایم کیوایم کا عسکری ونگ لوکل کیبل آپریٹرز کو کچھ چینلز کی بندش کے لئے دھمکارہا ہے تاکہ شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.

انہوں نے کیبل آپریٹر اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چینلز کی بندش یا ایسی کسی بھی کوشش کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن ون ون صفر ون پر دیں تاکہ رینجرز بروقت کارروائی کر سکے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں