کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے آٹھ اضلاع میں چار روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سے قبل کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی تین روز کیلئے عائد کردی گئی تھی جس کو اب بڑھاکر چار روز کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
جبکہ ڈبل سواری پر عائد پابندی کا دائرہ کار سندھ کے ساتھ مزید اضلاع میں بھی بڑھا دیا ہے جس کا اطلاق بھی آج رات بارہ بجے سے دس محرم کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔
جبکہ متنازعہ آڈیو اور وڈیوپر بھی محرم الحرام کے دوران پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطا بق پولیس کی سفارش پر کراچی کے بعد حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور،سکھر اور شکارپور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
تاہم پابندی کا اطلاع خواتین،بزرگ ،بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب ایک اور نوٹی فکیشن کے ذریعے محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران متنازعہ آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس قسم کی پابندی پر دفعہ 144کے تحت ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو اس پابندی کے بارے میں خطوط لکھ دئیے ہیں اور سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔