کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیب نے صرف ایک جماعت کے خلاف احتساب شروع کررکھا ہے ، بہتر ہے کہ نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلزپارٹی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائے ۔
اپنے بیان میں سابق صدر کاکہنا ہے کہ پورے ملک میں سوائے پیپلزپارٹی کے سب کچھ اچھا ہے، سب لوگ صرف ہمارا احتساب ہی کررہے ہیں۔
سابق صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے عاصمہ ارباب عالمگیر ، ارباب عالمگیر اور پیر مظہر الحق کے خلاف فیصلہ دیکر ہمارے خدشات پر مہر لگادی ، کہ اس ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہوگا باقی تمام لوگ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
انہوں نےخبردارکیا کہ تاریخ سب یاد رکھے گی اس کے دور رس اور خطرناک نتائج نکلیں گے۔