جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملک بھر میں 9محرم کے جلوس نکالے جارہے ہیں، سیکیورٹی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :‌حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرنویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری بند ہے جبکہ راولپنڈی میٹروبس آج دن بارہ بجے سے کل یوم عاشور تک معطل رہے گی.

شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں.

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو رہا ہے، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، شہر بھر سے چھوٹے چھوٹے جلوس، مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے صبح سے ہی نکل گئے تھے۔

- Advertisement -

لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہو چکا ہے۔ عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ جلوس عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات جائے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی جس کے بعد جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

لاہور کے علاقے شادمان میں بھی 9 محرم کا جلوس نکالا گیا ہے، جو امام بارگاہ قصر بتول سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں.

اسلام آباد میں نویں محرم کا جلوس سیکٹرجی سکس سےبرآمد ہونا ہے، پشاور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ ہال صدرسے برآمد ہوا۔

پولیس کی جدیدگاڑیاں سیکیورٹی پر معمور ہیں جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں