کراچی : گورنر ہاؤس کراچی کو بھارتی شہری کی جانب سے کمپیوٹر کے ذریعے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
انتہائی اہم ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کا پاکستان میں افراتفری پھیلانے کا نیا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی کوایک بھارتی شہری کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں یہ ٹیلی فون کال جمعہ کی صبح بھارت کے شہر دہلی سے موصول ہوئی، جس میں یہ دھمکی دی گئی کہ گورنر ہاؤس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جائے گا۔
نئی دہلی سے گورنر ہاؤس سندھ میں ٹیلی فون کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔ آئی ڈی اور نمبر ٹریس کر لیا گیا۔
گورنر ہاؤس نے فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو اس ٹیلی فون کال کے بارے میں آگاہ کیا،اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
دھمکی آمیز کال کے بعد پولیس اور سیکورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور گورنر ہاؤس اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سرچ آپریشن میں کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہ ہوا۔
#BREAKINGNEWS pic.twitter.com/3srsfbf8OU
— ARY News (@ARYNEWSOFFICIAL) October 23, 2015