دبئی : پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں پرایک سو بیاسی رنز بنالئے۔
انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو چھیانوے رنز درکار ہیں ۔ دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز گوروں کا جوابی وار جاری ہے۔
انگلش بالرز نے پاکستان کو رنزکا پہاڑ بنانے سے روکا۔ چھیانوے رنز کے بدلے شاہینوں کے چھ بلے بازوں کوپویلین بھیجا۔
دو سو چوراسی رنز چارکھلاڑی آؤٹ پر دوسرا دن شروع کرنے والی قومی ٹیم تین سو اٹہتررنز پرآؤٹ ہوگئی۔ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا۔ معین ایک اور ای این بیل چار رنز پویلین لوٹ گئے۔
انگلش بیٹنگ لائن ابتدا میں لڑکھڑانے کےبعد سنبھل گئی۔ چودہ رنز پردووکٹیں گرنے کے بعد ایلسٹر کک اور جو روٹ نے ایک سو تیرہ رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو تباہی سے بچالیا۔
یاسرشاہ نے شراکت توڑی اور کپتان ایلسٹر کک کو پینسٹھ رنزپر چلتا کیا۔ دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹ پر ایک سو بیاسی رنز بنالئے تھے۔
جو روٹ جہتر اور جونی بیرسٹو ستائیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہے۔ انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے ایک سو بیاسی رنز درکار ہے۔