جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل ختم پاکستان کے3وکٹ پر222رنز

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستانی شاہینوں کے نام رہا پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر دو سو بائیس رنز بنالئے، انگلینڈ کیخلاف تین سو اٹھاون رنز کی برتری حاصل ہے۔

دبئی ٹیسٹ میں گوروں کے ہاتھ سے پھسلنے لگا، شاہینوں نے انگلینڈ کے گرد گھیرا تنگ کردیا،مصباح الحق اوریونس کی نصف سنچریوں کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مضبوط پوزیشن۔

دوسرے روز شیربنےوالی انگلش ٹیم، تیسرے روز وہاب ریاض اوریاسرشاہ کے سامنےڈھیر ہوگئی، گوروں نےمجموعی اسکور میں صرف ساٹھ رنز کا اضافہ کیا،جس کے بدلےسات وکٹیں گنواناپڑی۔ انگلینڈکی باری دو سو بیالیس رنزسمٹ گئی۔

- Advertisement -

 پاکستان کی دوسری اننگز کاآغازمایوس کن رہا، شان مسعودپھرسے اینڈرسن کاشکاربنے، شعیب ملک نے بھی فلاپ ہونے کی ہیٹرک مکمل کی، محمدحفیظ نے سیٹ ہوکربڑی اننگز کھیلنے کا موقع کھودیا، پروفیسرنے اکاون رنز بنائے۔

 تراسی رنز پرتین کھلاڑیوں کےآؤٹ ہونےکے بعدرن مشین یونس خان اورمصباح الحق نے گوروں کے ہوش ٹہکانے لگائے، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مصباح الحق ستاسی اور یونس خان اکہتررنز پرناٹ آؤٹ ہے، پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف تین سو اٹھاون رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں