اشتہار

شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کےنواحی علاقے گڑگاؤں میں ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی تھیٹر پرفارمنس کو روک دیا، شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند شیوسینا نے ایک بار پھر بھارت کے سیکولر چہرے پر کالک مل دی۔ دہلی کے نواح میں ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں پاکستانی گروپ لاہور کی ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ بانجھ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران شیو سینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسیناکےغنڈوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے ۔ تھیٹرانتظامیہ نےمقامی انتظامیہ کی مدد سے ہنگامہ کرنےوالےشیوسینا کےغنڈوں کوبھگادیا۔

- Advertisement -

پروگرام کے آرگنائزر کا کہناتھا کہ شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکارو ں کوپرفارم کرنے سے روکا،اور دھمکی دی کہ کسی پاکستانی فنکارکوبھارت میں پرفارم نہیں کرنےدینگے۔

کارندوں کا کہنا تھا کہ بھارتی سرزمین پر کسی پاکستانی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیوسینا کے انتہاپسند غزل گائیک غلام علی سمیت متعدد فنکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں