اسلام آباد/ راولپنڈی / لاہور / کوئٹہ : ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں رم جھم اور بالائی علاقوں میں برف باری سے خنکی بڑھ گئی۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران خیبرپختونخوا سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش نے موسم میں سردی گھول دی،۔
لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، جبکہ پنجاب میں بارش نے موسم میں خنکی پیدا کردی جس نے پنجاب میں سردی کی آمد کی نوید سنادی ہے۔
جبکہ گلگت بلتستان۔ کشمیر ۔ ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہےجب کے ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں سوموار تک بادل برسنے کا امکان ہے۔