جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ترکی: پولیس کی کارروائیاں، داعش کے 7 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی: پولیس کی کارروائیوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے سات جنگجو ہلاک ہوگئے، کارروائی میں دو پولیس افسران بھی جاں بحق ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکر کے اطراف میں سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں داعش سے تعلق رکھنے والے سات جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ دو ترک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، جنہیں ناکارہ بنایا جارہا ہے۔

انقرہ میں بم دھماکوں کے بعد سے ترک حکام نے دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں