پشاور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے، یہ وقت اللہ کی طرف سے امتحان اور آزمائش ہیں، اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے اعمال ٹھیک کریں اور استغفار کرے .
Visited #earthquake victims at lady reading hospital Pesh KPK, real trauma of the situation #SAF donated Rs5m pic.twitter.com/MKtjhH1St3
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 27, 2015
اسپتال میں انتظامات کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریضوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور انتظامات کافی اچھے ہیں، کافی تعداد میں مریضوں کو لایا گیا ہے، جن کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے فاﺅنڈیشن کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے 50 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اور قوم سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے پورے ملک سے لوگ خیبرپختونخواہ آئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیں.