بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا ویڈیو میں خاتون کوتشدد کانشانہ بنانے والا پولیس اہلکارگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مبینہ پولیس اہلکارکے ہاتھوں مبینہ موبائل چورخاتون پر تشدد کی سوشل میڈیا پروائرل ہوتی ویڈیو کی تفصیلات منظرِعام پرآگئی ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے واقعے کانوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گذشتہ ایک ہفتے سے ایک ویڈیووائرل ہورہی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار کی ٹی شرٹ میں ملبوث شخص ایک خاتون کو بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے، ویڈیومیں صاف دیکھ جاسکتا ہے کہ مبینہ پولیس اہلکارنے مبینہ طورپر چوری کی مرتکب خاتون کی چادربھی کئی بارکھینچی۔

اے آروائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کوکراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع گلف مارکیٹ میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو گلف مارکیٹ کے دکانداروں نے پکڑا اورالزام عائد کیا کہ یہ خاتون پہلے بھی موبائل چوری کی وارداتیں کرچکی ہے، خاتون کو یونین آفس منتقل کیا گیا جہاں مبینہ پولیس اہلکار نے خاتون کواس کے کمسن بیٹے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران کو فوری تفتیش کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سندھ پولیس کے ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ اکبر نامی مذکورہ شخص مارکیٹ کا سیکیورٹی گارڈ ہے جس نے پولیس کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ شخص کو ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی حراست میں لے لیا تھا اوراس سے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورانِ تفتیش گلف مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اورایک اور شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں