لاہور: نجی شعبے کے ذریعے کراچی سے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین کو کثیر رقم واجب الادا ہونے پربالاخر حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بزنس ٹرین کو آپریٹ کرنے والی کمپنی نے منافع کمانے کے باوجود اپنے ذمہ واجب الادا کثیر رقم حکومت کو ادا نہیں کی۔
بڑی رقم واجب الادا ہونےپرریلوے حکام نےکئی مرتبہ نوٹس بھیجے لیکن نجی کمپنی کے مالی معاملات قابومیں نہ آئے جس پرریلوے انتظامیہ نے بزنس ٹرین کے خسارے کو ’’آوٹ آف کنٹرول‘‘ ہونے سے بچانے کے لئے تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا بزنس ٹرین کے معاملے حکومتی موقف کی تائید پروہ عدالت کے شکرگزارہیں۔
واضح رہے کہ وائی فائی اورٹی وی سمیت جدید سہولتوں سے آراستہ ٹرین پیپلزپارٹی دورمیں لاہورکی معروف کاروباری شخصیت کے ساتھ پارٹنر شپ میں شروع کی گئی تھی۔