اشتہار

سعودی بلاگر رفیع بداوی یورپی یونین کے انسانی حقوق کا انعام حاصل کرنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی بلاگر رفیع بداوی یورپی یونین کے انسانی حقوق کا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، رفیع بداوی کوتوہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزامات میں دس سال جیل اورایک ہزار کوڑوں کی سزاسنائی گئی ہے.

سعودی عرب میں قید سعودی بلاگر رافیع بداوی کو یورپی پارلیمان کے انسانی حقوق کے سخاروف ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، پارلیمان کے صدر مارٹن شلز نے خواہش ظاہر کی کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان رفیع بداوی کو رہائی دیں کہ وہ اپنا انعام وصول کر سکیں۔

- Advertisement -

سخاروف ایوارڈ یورپی پارلیمان کی جانب سے انسانی حقوق اورجمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دینے والےافراد اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے.

واضح رہے کہ رفیع بداوی فری سعودی لبرلز ویب سائٹ کے بانی ہیں اورانھیں سعودی حکومت کی جانب سےدوہزار بارہ میں اسلام کی توہین کرنےکا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں