ممبئی:بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور گلوکارہ گیتا بسرا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہربھجن سنگھ ، گیتا بسرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، شادی کی تقریب مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر کے نواحی علاقے پھاگوارہ میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں شریک ہوئے.
شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی، یوراج سنگھ ،دھونی سمیت کئی سابق اور موجودہ کرکٹرزاوربالی ووڈ کی کئی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس سے قبل مہندی کی رسم میں ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے گھر والوں نے شرکت کی، اس موقع پر ہربھجن سنگھ نے گیتا بسرا کو ویڈنگ رنگ بھی پہنائی جبکہ تقریب کے بعد دونوں نے فوٹو سیشن بھی کرایا.