کراچی: اے آر وائی فلمزاورویژن فیکٹری فلمزکی مشترکہ پیشکش ’’ہو من جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبر کو فلم بینوں کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔
فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا ساوٗنڈ ٹریک کل نو گانوں پر مشتمل ہوگا جس کے گلوکاروں میں پاکستان کے نامور گلوکار بشمول زوہیب حسن، عاطف اسلم، زیب النساء بنگشم جمی خان ، ٹینا ثانی، ابو محمد، فرید ایاز، اسرار اور مائی دھائی شامل ہیں، فلم کی موسیقی فاخر محمود اوراحتشام ملک نے پروڈیوس کی ہے۔
The music of #homannjahaan is all set to release on Sunday 1st Nov by #aryfilms @TheMahiraKhan @Jerjees @Salman_ARY pic.twitter.com/C6hXYeyfXD
— ARY Films (@aryfilmsary) October 27, 2015
فلم ’’ہو من جہاں‘‘ پہلی جنوری 2016 کو نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کے ستاروں میں ماہرہ خان، شہریار منور، عدیل حسین، سونیا جہاں، بشریٰ انصاری، ارشد محمود، جمال شاہ اور منور صدیقی شامل ہیں۔
The official Theatrical Trailer of Ho Mann Jahaan
Posted by ARY Films on Tuesday, October 13, 2015
فلم کی کہانی یاسر حسین کی تحریر کردہ ہے جبکہ اسکرین پلے یاسر حسین اور عاصم رضا نے قلم زد کیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹرعاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کی کئی تہیں ہیں اورنوجوان اورعمررسیدہ الغرض ہرقسم کے لوگ اسے پسند کریں گے۔