فیصل آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فیصل آباد میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور پانچ افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت آٹھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ پچس ملزمان نامعلوم ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں اسلحہ کی نمائش پر تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور کے دو گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔