جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایان علی نے کوئی جرم ہی نہیں کیا، سردار لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی کرنسی لیکر دبئی جا رہی تھی۔

ایان علی کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔ کسٹم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے رقم کی ملکیت قبضے سے انکار نہیں کیا پھر کونسا جرم باقی بچتا ہے.

مقدمے کی سماعت کے موقع پر ماڈل کے وکیل کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں استغاثہ کے پاس کوئی شہادت موجود نہیں، تفتیشی آفیسر کو ایف آئی آر میں درج دفعات کے حوالے سے علم ہی نہیں کہ اس نے ایان پر کیا دفعات لگائیں۔

- Advertisement -

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے لطیف کھوسہ استغاثہ نے ایان کے خلاف جو مواد اکٹھا کیا وہ سزا دینے کے لئے کافی نہیں۔ عدالت عالیہ نے اسی کیس میں تفتیشی کو ایک لاکھ جرمانہ کیا ہے۔

فرحت نواز لودھی وکیل کسٹم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنا اس چیز کے اسمگل کرنے کے مترادف ہے۔

حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرنسی سے زائد لے جانا قانون کے زمرے میں آتا ہے۔ کسٹم وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم ریگولیشن ایکٹ کی دفعہ آٹھ میں واضح ہے حکومت کی جانب سےمقرہ معیاد اور اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر کوئی کرنسی اپنے طور پر نہ باہر لے جاسکتا ہے نہ ملک میں لاسکتا ہے۔

ملزمہ نے رقم کی ملکیت قبضے سے انکار نہیں کیا,پھر کونسا جرم باقی بچتا ہے۔ ملزمہ رات 11 بجکر 23 منٹ پر لاؤنج میں گئی جبکہ اس وقت بورڈنگ شروع تھی۔

کسٹم وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسمگلنگ کا عمل مکمل ہو جاتا تو پھر انٹر پول کے ذریعے ملزمہ کو واپس لاتے۔مقدمے کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں