جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستان نے گندم سے بھرا جہاز افغانستان کو عطیہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے گندم سے بھرا جہاز افغانستان کو عطیہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے گندم سے بھرا جہاز افغانستان بھجوادیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گندم افغانستان کے عوام سے اظہار یکجہتی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت بھیجی گئی ہے۔

- Advertisement -

کابل میں پاکستان کے سفیر نے گندم افغان حکام کے حوالے کی، افغان حکام نے گندم کے عطیے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فروری میں بھی پاکستان نے افغانستان میں طوفان متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں