دبئی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیابی نے پاکستان کو نو سال بعد آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچادیا۔
ایشز کے ہیرو یو اے ای میں زیرو ہوگئے شاہینوں نے انگش ٹیم کا شکار کرلیا،تین سال بعد پاکستان نے تاریخ دہرادی، ٹیسٹ سیریز گوروں کے لئے ٹیسٹ بن گئی، جس میں وہ فیل ہوگئے، پاکستان نے سیریز دو صفر سے جیت کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
آسٹریلیا کو نیچے دھکیل دیا،قومی ٹیم نو سال بعد آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی، اس سے قبل اگست دوہزار چھ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آیا تھا، سیریز میں ناکامی نے انگلینڈ کو چھٹے نمبر پر پہنچادیا،انگلینڈ کے بڑے نام سیریز بچانے میں ناکام رہے ۔