جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نوجوان موت کی نیند سوگیا، اہل خانہ نے احتجاج کیا ہے، پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ملتان میں چُنگی نمبر سات کے قریب بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے گھر کا واحد کفیل سترہ سالہ عاقب جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء اور اہل علاقہ نے نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج کیا اور بس کے شیشے توڑ ڈالے.

پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ورثا کو یقین دلایا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی.

- Advertisement -

غم زدہ والدین کا کہنا ہے کہ عاقب دوائیوں کا کام کرتا تھا اور اپنے بھائی کے لئے یونیورسٹی کا فارم لینے نکلا تھا کہ بس کی زد میں آگیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں