منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ مرکز بن کر ابھرا ہے،روزگار پیدا کئے بغیر دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ’پنجاب میں تجارت کے مواقع‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار میں دنیا بھر کے ڈھائی سو سے زائد سرمایہ کاروں کی شرکت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ترکی اور چین نے نواز شریف حکومت پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومت کے مثبت اور ٹھوس اقدامات کی غمازی کرتا ہے۔

سرمایہ کاروں کا پنجاب میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے،پنجاب کے 300 طلبا و طالبات کو چینی زبان سکھانے کیلئے بیجنگ بھجوایا جا رہا ہے، چینی زبان سیکھنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان،چین اور ترکی کے درمیان 158معاہدوں اور مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ویسٹ منیجمنٹ میں ترکی کی سرمایہ کاری قابل قدرہے۔ ترکی نے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے ،ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر کرنے کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں