کراچی : ایم اے جناح روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور دیگراشیاء برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کے بعد جعلی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی عثمان باجوہ نے بتایا کہ ملزمان آصف حمید اور زبیر حسین کیپری سینما کے قریب پولیس اہلکار بن کر اسنیپ چیکنگ کے بہانے لوگوں کو روکتے اور ان کو ہراساں کرکے لوٹ مار کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، جعلی پولیس افسر اسلحے سمیت گرفتار،، ملزم پولیس کے نام سے صحافتی کارڈ بنا رکھا تھا pic.twitter.com/CtIKAcnXxH
— Sindh Police (@SindhPolice) November 7, 2015
اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرکے ملزم آصف حمید کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی زبیر حسین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم خود کو ہفت روزہ اخبار کا صحافی بھی بتاتا ہے، ملزم سے اسلحہ اور پولیس پریس کارڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔