ممبئی: سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ٹائٹل سانگ بولی ووڈ میں مقبولیت کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑ چکا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق متعدد اداکارائیں ”پریم رتن دھن پایو “ پر ڈبسمش ویڈیوز سماجی روابط کی سائٹس پر اپلوڈ کر چکی ہیں۔سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں منی کو کردار ادا کرنے والی سات سالہ ہرشالی ملہوترا کی طرف سے حال ہی میں سونم کپور کے ”پریم رتن دھن پایو“ گانے میں رقص کی بھرپور نقل کی کوشش کی گئی ہے۔
so sweet Munni … pic.twitter.com/Qj3wLR7pVE
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 7, 2015
ہرشالی کی ”پریم رتن دھن پایو“سانگ پر پرفارمنس کی ویڈیو سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ۔علاوہ ازیں ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان کی طرف سے ”سو سویٹ منی “ بھی لکھا گیا ہے۔
واضح رہے چائلڈ سٹار ہرشالی کی طرف سے متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح سپر سٹار بنیں گی۔