تازہ ترین

میانمار میں 25سال بعد عام انتخابات، نتائج کااعلان آج کیا جائے گا

میانمار : پچیس سال بعد ہونے والےعام انتخابات میں عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا،نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا.

میانمارمیں پولنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا، انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح اسی فیصد رہی جبکہ کوئی پر تشدد واقعہ پیش نہیں آیا، میانمار میں کئی دہائیوں تک فوج کی حکومت رہی جبکہ اس سے قبل تمام انتخابات فوج ہی کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں، عوام نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.

تازہ ترین ابتدائی پول کے مطابق آنگ سانگ سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو نمایاں اکثریت حاصل ہے۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی جماعت این ایل ڈی کو واضح کامیابی حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے تاہم آئین کے تحت آنگ سان سوچی کامیابی کے باوجود ملک کی صدر نہیں بن سکتیں۔

Comments

- Advertisement -