جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

علامہ محمد اقبال کا 138 واں یوم ولادت،گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 138 واں یوم ولادت آج منایا جا جا رہا ہے، مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض رینجرز کی جگہ پاک نیوی کے دستے نے سنبھال لئے، گورنر پنجاب اور کور کمانڈر لاہور سمیت اہم شخصیات نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے 138 ویں یوم ولادت پر ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک نیوی کے دستے نے رینجر کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور احسن شہزاد تھے۔ گارڈ آف آنرز کے بعد مہمان خصوصی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

گارڈز کی تبدیلی کے بعد کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے حکیم الامت کے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، گریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل طارق امان، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی بھی مزار اقبال پر حاضری کیلئے پہنچے، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں۔

اہم شخصیات کی حاضری کے بعد مزار اقبال کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد مزار اقبال پر حاضری دے کر حکیم الامت کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جبکہ شہر میں افکار اقبال کے حوالے سے مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں