کراچی : سپر ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے بیس افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ادارے ایدھی فاونڈیشن کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے۔
کوچ حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔واقعے کے باعث سپرہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب ٹریفک کی روانی کافی دیر متاثر رہی ۔
- Advertisement -
پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ تیز رفتاری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید پہلووں سے بھی تحقیقات جاری ہے۔