پشاور: اداکار فواد خان نے پشاور میں واقع شوکت خانم کینسر اسپتال میں درخت لگانے کی مہم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں کام کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، فواد خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے خلاف کام کرنے والی جماعتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ اس قسم کے انتہا پسند گروپس یہاں بھی اتنی ہی تعداد میں موجود ہیں۔
تقریب کے دوران اداکا ر کا مزید کہنا تھا وہ مستقبل قریب میں بولی سٹار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی، علاوہ ازیں شیو سینا کے رہنماﺅں کے طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو مہاراشٹرا کی سرزمیں پر کسی صورت اپنے کام کی تشھیر کی اجازت نہیں دیں گے۔
Exclusive message by Fawad Khan in support of Shaukat Khanum P…Exclusive message by Fawad Afzal Khan in support of Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre Peshawarآج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے۔ یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ اس دفعہ بھی آپ سب اس مہم میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس طرح اپ لوگوں نے پہلے حصہ لیا تھا، پھر چاہے وہ دس لاکھ ہو یا دس کڑور، ہم سب اس کو مل کر ممکن بنا سکتے ہیں۔
Posted by Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre on Wednesday, November 11, 2015
شوکت خانم کینسر اسپتال کے حوالے سے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے، یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔