کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے کے خلاف انتہاپسندوں کی ہنگامہ آرائی تیسرے روز بھی جاری ہے.
بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے پر شدت پسند ہندو آگ بگولا ہوگئے، انہوں نے تین روز سے ریاست میں آگ لگا رکھی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں انتہا پسند تنظیموں کے کارکنوں نے زبردستی دکانیں بند کرادیں اور سڑکوں پر ٹائر جلا کرٹریفک معطل کردی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا، انتہاپسندوں نے ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے پر وزیراعلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایک ڈرامہ نگار کو بینگلور ائرپورٹ کا نام ٹیپو سلطان سے منسوب کرانے کی صرف تجویز دینے پر قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔
تین روز قبل ٹیپوسلطان کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلی کرناٹک نے شرکت کی تھی، وزیراعلی کا کہنا ہے ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے پراحتجاج بلاجواز ہے.