بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان ہی جیتے گا، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھر پور کامیاب ملی ہے اور یہ جنگ پاکستان ہی جیتے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیریٹی بازار کا افتتاح کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، اراکین اسمبلی اور عوام پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اظہار افسوس کے لیے فرانس کے اسپیکر کو خط بھی لکھا ہے۔ پشاور سے پیرس تک ایک ہی انتہا پسندانہ مائنڈ سیٹ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے۔

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساٹھ ہزار سے زائد جانیں قر بان کر چکا ہے تاہم پاکستان یہ جنگ ضرور جیتے گا۔

تقریب سے خطاب میں سیکر ٹری خارجہ امور اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں پر ایک منٹ خاموشی اختیار کرنا متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

بین الاقوامی برادری کو فرانس کے ساتھ لبنا ن اور پاکستان کو بھی یاد رکھنا چاہیئے جو سالہا سال سے دہشت گردی کی جنگ میں متاثر ہو رہے ہیں۔

اسپیکر ایاز صادق نے مختلف ممالک کی جانب سے لگائے جانے والے سٹالز کا معائنہ بکیا جہاں ان کو تحائف بھی پیش کیئے گئے۔

تقریب میں پچاس سے زائد ممالک کی سفارتی کمیونٹی نے شر کت کی اور متعدد ممالک کی جانب سے
ثقافتی طائفوں نے روایتی رقص بھی پیش کئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں