جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

برطانوی شہری نے مسلم خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دےدیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ایک جاپانی شخص نے پیکاڈؒلی سرکس اسٹیشن پرایک مسلم خاتون کو ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یوشیوکی شنوہارا نامی شخص نے ایک مسلمان خاتون کو آتی ہوئی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا۔

خوش قسمتی سے مذکورہ مسلم خاتون ٹرین سے ٹکراکرواپس پلیٹ فارم پرآگری، موقع پرموجود شہریوں نے اس واقعے کو دیکھا اورخاتون کو طبی امداد فراہم کی۔

- Advertisement -

خاتون کا نام تاحال صیغۂ راز میں رکھا گیا ہے اور برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلم خاتون کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

شنوہارا نامی اس شخص کو25 نومبرکو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں