بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شارجہ ون ڈے کی تحقیقات ہورہی ہے، برطانوی میڈیا کا دعوٰی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ ون ڈے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی زد میں آگیا، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پاک انگلینڈ شارجہ ون ڈے میں میچ فکسنگ الزامات زور پکڑنے لگے، کیا میچ میں گڑ بڑ تھی، برطانوی اخبار نے دعوی کیا کہ آئی سی سی شواہد اکھٹے کرنے میں لگ گئی۔

ڈیلی میل نے دعوی کیا کہ میچ کے دوران انٹرنیشنل بیٹنگ مارکیٹ میں غیر معمولی پیٹرن دیکھا گیا، آئی سی سی نے سٹہ مارکیٹ سے تفصیلات مانگ لی۔

برطانوی اخبار نے دعوی کیا کہ میچ میں پاکستان فیورٹ تھا۔ فیورٹ ہونے کے باوجود پاکستان پرکسی نے پیسے کیوں نہ لگائے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مائیکل وان کی ٹوئٹ کو نظرانداز نہیں کرسکتے،سابق انگلش کپتان نے شارجہ ون ڈے پرشکوک شہبات ظاہرکیے تھے، اورتین رن آؤٹ کو تنقید کانشانہ بنایا تھا.

یاد رہے کہ دوہزار دس میں لارڈز ٹیسٹ میں کھلاڑیوں پر فکسنگ کا الزام انگلینڈ کے خلاف ہی لگا، دوہزار چھ میں انضمام الحق کی قیادت میں ٹیم بال ٹیمپرنگ کی زد میں آئی جس پر پاکستان نے احتجاج کیا۔

انیس سو ستاسی میں فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستانی امپائر شکورانا اور انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کے درمیان جھگڑا میڈیا کی زینت بنا، لڑائی سے ایک دن کا کھیل متاثر ہوا۔

انیس سو بانوے میں پاکستان کے وسیم اور وقار کی ریورس سوئنگ انگلینڈ کو سمجھ نہیں آئی تو اس پر بھی انگلش ٹیم نے واویلا مچانا شروع کردیا۔

دوہزار بارہ میں انگلینڈ نے سعید اجمل کو اپنا نشانہ بنایا اور اجمل کی دوسرا پر اعتراض شروع کردیا۔

اس بار سیریز میں وہاب ریاض پر ٹیمپرنگ کا الزام لگانے کی کوشش کی گئی اور شارجہ ون ڈے کو متنازع بنایا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں