پاکستان جونیئرایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا۔
کوالالمپور میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
کوریا نے ابتداسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا نے گول داغ کربرتری حاصل کرلی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی کورین ٹیم چھائی رہی اورایک اورگول اسکورکرکے دو گول کی برتری حاصل کرلی۔
قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے گیم میں کم بیک کرتےہوئے یکے بعد دیگرے دوگول داغ کرمقابلہ کردیا۔
مقررہ وقت تک مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں پاکستان نے سات کے مقابلے آٹھ گول سے کامیابی حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل کے لئے دوسرے پول سے بھارت پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے اورکل روایتی حریف پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔