ممبئی: بالی وود کے شہرہ آفاق اداکار عامرخان بھی خود کو بھارت میں غیرمحفوظ سمجھنے لگے،انتہاپسندی نے ملک چھوڑنے کیلئے سوچنے پر مجبور کردیا۔
عدم برداشت کے عنوان سے ایک مباحثے میں شرکت کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے بعد اُن کی بیوی کرن راؤ نے انہیں مُلک چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے چھ سے آٹھ ماہ کے واقعات کے بعد خود کو بھارت میں بہت غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا جنہیں بھارتی عوام نے منتخب کیا وہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں روکیں گے تو ہر کوئی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھے گا۔
بالی ووڈ اسٹار نے ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں اور فلمسازوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو قانون میں رہتے ہوئے انفرادی طور احتجاج کا حق حاصل ہے۔