لندن نے سیاحت میں پیرس اور نیو یارک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گذشتہ سال لندن نے ایک کروڑ سولہ لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، حکومت کیجانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے ستمبرکے درمیان لندن آنے والے سیاحوں کی تعداد دو ہزار بارہ کے مقابلے میں بیس فیصد زیادہ رہی۔
یاد رہے کہ دو ہزار بارہ میں لندن نے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی بھی انہی دنوں کی تھی، لندن کے ڈپٹی میئر میلتھاؤزکا کا کہنا تھا کہ دنیا میں لندن واحد ایسا شہر ہے، جس میں اولمپکس کے بعد سیاحوں کی تعداد میں ضافہ ہوا ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔