اشتہار

کراچی سے پسنی جانے والی بس کے 22مسافر اغواء

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پسنی کے قریب مسافر بس سے بائیس مسافروں کو اغواء کرلیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کراچی سے پسنی جانے والی بس کے بائیس افراد کو اغواء کرلیا گیا، واقع مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا، لیویز ذرائع کے مطابق پسنی کے قریب اغوا کاروں نے بس سے 22مسافرں کو اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

واضح‌ رہے کہ پسنی و گردو نواح کے علاقوں میں لوگوں کے اغواء اور بعدازاں قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں